The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ پر صوابی میں پاورشو: بیرسٹر گوہر کا ملک کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ دیدتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملک کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف صوابی میں جلسہ کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز سمیت دیگر قائدین نے جلسے سے خطاب کیا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جس طرح ووٹ کیلیے نکلے تھے ایک سال بعد بھی اسی طرح اکٹھا ہوئے ہیں۔

انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی ٹھیک ہو گی تو جمہوریت بھی مضبوط ہو گی۔

بیرسٹرگوہر نے ملک وقوم کے لئے راستہ نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا۔

دوسری جانب، صوابی جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر پی ٹی آئی اور فوج میں فاصلے پیدا کرنے کا الزام لگا دیا۔

ادھر، پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا، اس دوران کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج منائے جانے والے ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملتان سے 3 رہنماؤں اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملتان میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کی رہنما مہربانو قریشی،  سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی سمیت متعدد کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا، تاہم رات گئے مہربانو قریشی سمیت تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔