The Dawn News - Life & Style - Celebrity

مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، صاحبہ افضل
ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں آنے اور والدہ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

حال ہی میں صاحبہ افضل نے ’365’ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کم عمری میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر گھریلو زندگی تک مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے، تاہم اب ہر ایک اسٹار بن چکا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوکر اسٹارز بن گئے۔

اداکارہ کا دنا نیر مبین کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اس انڈسٹری میں آئی ہیں، تاہم وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا آنے کے بعد لوگ منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔

صاحبہ افضل نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے بالخصوص ڈراما انڈسٹری نے بہت پیار اور عزت دی۔

انہوں  نے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری کا ماحول بہت پسند آیا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے یہی ماحول چاہیے تھا۔

اپنے اور شوہر افضل خان عرف ریمبو کے رشتے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان کے مزاج کا خلوص اور مثبت شخصیت نے بہت متاثر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو صحیح انسان مل جائے تو شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہے کسی بھی پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، زندگی میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ کیریئر سے بریک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق کیریئر پر فوکس کرنے کے دوران کچھ حد تک بچے نظر انداز ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بچوں کی وجہ سے بریک لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور افضل چاہتے تھے کہ بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔

اداکارہ کا  کہنا تھا کہ شادی اور دونوں بچوں کے بعد تعلیم کی اہمیت کا انداز ہوا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے بعد انٹر اور گریجویشن کیا۔

صاحبہ نے بیٹے کے شوبز انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری میں قدم رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹے نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو ہمیں بہت حیرانی ہوئی۔

انہوں نے اپنی ماں کو انڈسٹری میں آنے کا کریڈٹ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں میری پہلی استاد اور گائیڈڈ ماں تھیں۔

ان کے مطابق ماں کی وجہ سے وہ پر سکون ہوکر کام کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں کی سپورٹ کے سبب  فلموں میں بولڈ سینز کرنے اور بولڈ لباس پہننے سے محفوظ رہی۔

کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ صاحبہ افضل اور ان کی والدہ کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

اداکارہ کی والدہ نشو بیگم نے ایک شو میں بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 8 ماہ اپنی بیٹی سے نہیں ملیں۔

سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے شوہر اور داماد کی وجہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں۔

بیٹی سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ  ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کا کلیجہ ان کے سینے سے نکال دیا ہو۔