The Dawn News - Life & Style - Celebrity

شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل
سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنے منگیتر اور حالیہ شوہر کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئیں تو انہیں چھڑانے کے لیے والد سمیت عمران خان بھی تھانے آئے۔

نادیہ جمیل نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے بچن سمیت کیریئر اور بیماری سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں 18 سال کی عمر میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کی اجازت ملی، تب وہ سہیلیوں کے ساتھ باہر جا سکتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو محض 14 سال کی عمر سے جانتی ہیں اور دونوں شادی سے قبل بھی فون پر بات کرنے سمیت ملاقاتیں بھی کیا کرتے تھے۔

ان کے مطابق اس زمانے میں پی ٹی سی ایل کے فون ہوتے تھے، وہ والدین سے چھپ کر منگیتر کو فون کیا کرتی تھیں، کوشش کرتی تھیں کہ والدین کو معلوم نہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 17 سال کی عمر کے بعد ان پر بچپن کی پابندیاں کم ہونے لگیں اور 18 سال کی عمر میں انہیں اپنی سہلیوں سے ملنے کی اجازت ملی۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے سہیلوں سے پارٹی کے بہانے منگیتر سے ملنے کا پروگرام بنایا، اس وقت ضیاالحق کی جانب اخلاقی پولیس کے طور پر تعینات کی گئی ’شاہین پولیس‘ ہر وقت نکاح کے بغیر ملنے والوں کو پکڑنے میں لگی رہتی تھی۔

ان کے مطابق وہ منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر سیر کو نکلیں تو راستے میں انہیں ’شاہین پولیس‘ نے گرفتار کرلیا اور انہیں تھانے لے جایا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے منگیتر نے پولیس کو منتیں کیں اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی ’کوڑے‘ مار کر چھوڑنے کی التجا بھی کی لیکن پولیس انہیں تھانے لے گئی اور ان کے پاس نکاح نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاکپ کردیا گیا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ پولیس نے تھانے میں لانے کے بعد دونوں کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے ورثا کو بلانے کا کہا، جس پر اداکارہ نے والد کے دوست یوسف صلاح الدین سے فون پر بات کرکے انہیں آگاہ کیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے فون کے وقت والد بھی اپنے دوست کے ہمراہ موجود تھے جب کہ ان ساتھ عمران خان بھی بیٹھے ہوئے تھے، جو ان کے والد کے انتہائی اچھے دوست تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ان کے والد عمران خان اور اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ انہیں چھڑانے تھانے پہنچے، جہاں پولیس نے عمران خان کو دیکھتے ہی سب کے لیے چائے منگوائی۔

نادیہ جمیل کے مطابق انہیں تھانے سے چھڑانے کے لیے عمران خان آئے تو پولیس والے بھی حیران ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے والد کے اچھے دوست رہے ہیں، وہ انہیں ’انکل‘ کہتی ہیں، بعد ازاں انہوں نے عمران خان کو ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے لیے بھی بلایا۔

نادیہ جمیل کے مطابق عمران انکل نے انہیں شادی کے کئی سال بعد اچھی لڑکی قرار دیا اور کہا کہ جس کے ساتھ پولیس کےہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی کے ساتھ اس نے شادی کرلی۔