The Dawn News - Tech

گوگل میسیج پر واٹس ایپ کالز کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر استعمال کیے جانے فون میسیج المعروف گوگل میسیج سروس سے جلد ہی صارفین واٹس ایپ کال کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل میسیج پر ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین میسیج سروس پر رہتے ہوئے واٹس ایپ پر کال کر سکیں گے۔

مذکور فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف کسی دوسرے صارف کو میسیج کر رہا ہوگا تب میسیج کے اوپر ویڈیو آئیکون کے ساتھ واٹس ایپ کا آئیکون بھی نظر آئے گا۔

مذکورہ آئیکون کو کلک کرتے ہی صارف دوسرے صارف کے نمبر پر واٹس ایپ کال پر منتقل ہوجائے گا، تاہم ایسا ہونے کے باوجود وہ گوگل کے میسیج پر ہی رہے گا۔

فیچر کے تحت کال ختم ہونے کے بعد صارف گوگل میسیج پر ہی رہے گا اور یہ فیچر اس وقت ہی کام کرے گا جب دونوں صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنے ہوئے ہوں گے۔

مذکورہ فیچر پر ابھی گوگل کے ماہرین کام کر رہے ہیں، اس پر کام مکمل ہونے کے بعد اس پر آزمائش شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس ہی پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ  بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ حالیہ چند سالوں میں جہاں فون میسیجز کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں گوگل نے میسیج سروس کو بھی جدید فیچرز سے لیس کردیا ہے۔

اب صارفین میسیج سروس کے ذریعے بھی تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور گوگل میسیج کی سروس ایک طرح سے واٹس ایپ میسینجر کی طرح استعمال کی جا سکتی ہے۔

گوگل نے کچھ سال قبل ہی شارٹ میسیجنگ سروس (ایس ایم ایس) کو رچ کمیونیکشن سروس (آر سی ایس) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا تھا، جس کے تحت اسے واٹس ایپ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایس ایم ایس کو آر سی ایس ٹیکنالوجی پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم عام بٹن فونز جو کہ انٹرنیٹ چلانے کے فیچر فراہم کرتی ہوں، ان پر بھی آر سی ایس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔