The Dawn News - World

بی وائی ڈی کا ’ڈیپ سیک‘ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا اعلان، ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ
چینی آٹومیکر ’بی وائی ڈی‘ کے حصص میں منگل کے روز اس وقت اضافہ ہوگیا، جب اس نے اپنی تقریباً تمام کاروں میں جدید سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں کا انکشاف کیا، جس میں 10 ہزار ڈالر سے کم قیمت کے بجٹ ماڈلز بھی شامل ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ گیلی، گریٹ وال موٹرز اور لیپ موٹر جیسی مقامی کمپنیوں کی پیروی کرتے ہوئے اے آئی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ کے سافٹ ویئر کو اپنی کاروں میں ضم کرے گی، بی وائی ڈی چین اور بیرون ملک ٹیسلا کا سب سے بڑا حریف ہے، اور پیر کی شام کے اعلان نے تجزیہ کاروں کو یہ اشارہ دیا کہ قیمتوں کی ایک نئی جنگ افق پر ہوسکتی ہے۔

چینی آٹو میکر بی وائی ڈی کم از کم 21 ماڈلز میں خود مختار ڈرائیونگ سسٹم نصب کرے گا، جس میں سیگل بجٹ ہیچ بیک بھی شامل ہے، جس کی قیمت 69 ہزار 800 یوآن (9 ہزار550 ڈالر) ہے۔

اس نظام میں ریموٹ پارکنگ اور خودمختار ہائی وے نیویگیشن جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو پہلے زیادہ مہنگی گاڑیوں میں پائی جاتی تھیں، ٹیسلا کے پاس اسی طرح کے فیچرز اپنے ای وی میں دستیاب ہیں، جن کی قیمت 32 ہزار ڈالر ہے۔

بی وائی ڈی کے بانی وانگ چوانفو نے پیر کے روز لائیو اسٹریم کی جانے والی ایک تقریب میں کہا کہ خود کار ڈرائیونگ اب ایک نایاب چیز نہیں رہی، یہ ضروری ٹول بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے اسی طرح کے نظام سے لیس گاڑیاں انتہائی مہنگی ہوتی ہیں، تاہم چینی کمپنی کی جانب سے جدید فیچرز سے لیس سستی گاڑیاں یقیناً ٹیسلا کی پریشانی میں اضافہ کریں گی، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسلا اپنے چینی حریف کی اس نئی پیش قدمی کا مقابلہ کس طرح کرتا ہے۔