The Dawn News - Pakistan - Sindh

موسمیاتی تبدیلی فصلوں میں نئی بیماریوں اور کیڑوں کو جنم دے رہی ہے، ماہرین
سندھ میں تعلیمی، زرعی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی فصلوں میں نئی بیماریوں اور کیڑوں کو جنم دے رہی ہے، بڑھتی ہوئی گرمی، بے ترتیب بارشوں اور کیڑوں کے حملوں نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی (ایس اے یو) میں ’روایتی تکنیکس کے ذریعے گندم کی اقسامی پیداوار میں اضافہ‘ کے موضوع پر 2 روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ زراعت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچارشعبہ ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آب و ہوا سے نمٹنے اور گندم کی پائیدار پیداوار کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گندم نہ صرف پاکستان کی بنیادی فصل ہے بلکہ قومی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام کا ستون بھی ہے۔

انہوں نے گندم کی زیادہ پیداوار کی حامل، بیماریوں کے خلاف مزاحم اور آب و ہوا کے لحاظ سے سازگار  اقسام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ جدید بائیو ٹیکنالوجی اور جینیاتی انجینئرنگ نے نمایاں پیش رفت کی ہے لیکن گندم کی بہتری میں روایتی افزائش نسل کی تکنیک بھی ناگزیر ہے۔

زرعی تحقیق سندھ کے ڈائریکٹر جنرل مظہر الدین کھیرو نے موسمیاتی خطرات کے تخمینے کو زرعی تحقیق میں ضم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ محققین کو آب و ہوا سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ورکشاپ کاشتکاروں، بیج کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور طلبہ کو آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید تحقیق اور تکنیکی مہارت سے لیس کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہے‘۔

سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد سومرو اور ڈاکٹر تنویر فتح ابڑو نے ایس اے یو کے تجرباتی فارمز میں گندم کے تحقیقی تجربات کے بارے میں تازہ ترین نتائج پیش کیے۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھار نے کی۔