The Dawn News - World - Asia

یوکرین جنگ کا خاتمہ: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان روسی رہنما کے ساتھ تقریباً 90 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا، جس میں انہوں نے یوکرین میں تقریباً 3 سال سے جاری ماسکو کے حملے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم آخر کار ملاقات کی توقع کرتے ہیں، درحقیقت ہمیں امید ہے کہ وہ سعودی عرب آئیں گے اور میں بھی وہاں جاؤں گا، اور ہم شاید پہلی بار سعودی عرب میں ہی ملیں گے، ہم  دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی، لیکن یہ عنقریب ہوگی۔

انہوں نے تجویز دی کہ اس ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوں گے، ہم ولی عہد کو جانتے ہیں اور میرے خیال میں یہ ملاقات کے لیے بہت اچھی جگہ ہوگی۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا تھا کہ پیوٹن نے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کو یوکرین پر بات چیت کے لیے ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔

پیسکوف نے کہا تھا کہ روسی صدر نے امریکی صدر کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روس میں امریکی حکام کا استقبال کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا، یقیناً یو کرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ دعوت نامہ بدھ کے روز ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دیا گیا تھا کہ امن مذاکرات فوری طور پر شروع کرنا ہوں گے، اور یہ کہ یوکرین کو شاید اپنی زمین واپس نہیں ملے گی، جس سے بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔