The Dawn News - Tech

واٹس ایپ پر اے آئی کا علیحدہ ٹیب شامل کیے جانے کا امکان
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز کے استعمال کا علیحدہ ٹیب متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ پر اس وقت میٹا کا اے آئی لاما چیٹ بوٹ دستیاب ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت ایپلی کیشن پر اے آئی ٹولز کا علیحدہ ٹیب شامل کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن کے ماہرین اے آئی ٹیب کو متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں اور اس کی آزمائش محدود صارفین کو رسائی دے کر شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں نیچے دیے گئے نیویگیشن بار میں ’کمیونٹیز‘ کی جگہ ’اے آئی‘ کا ٹیب دیا جائے گا۔

’اے آئی‘ کا ٹیب دیے جانے کے بعد واٹس ایپ سے ’کمیونٹیز‘ کا ٹیب ہٹ جائے گا، تاہم صارفین ’کمیونٹیز‘ کے فیچرز کو استعمال کر سکیں گے اور نئی کمیونٹیز بھی بنا سکیں گے۔

’اے آئی‘ ٹیب میں جانے کے بعد صارفین نہ صرف میٹا کے تمام اے آئی ٹولز اور فیچرز کو دیکھ سکیں گے بلکہ دوسرے معروف اے آئی ٹولز اور فیچرز کی بھی وہاں دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ممکنہ طور پر مذکورہ ٹیب پر جاکر تمام اے آئی ٹولز کو واٹس ایپ پر رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے اور مذکورہ فیچر تک متعدد ممالک کے محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس ہی پیش کردیا جائے گا۔