The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم‘ کی کامیابی کا سہرا امیر گیلانی کو دے دیا
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز پر اس کی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر امیر گیلانی کو دے دیا۔

ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ ابتدائی طور پر 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس وقت فلم بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔

بعد ازاں رواں ماہ 7 فروری کو ان کی فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے چار دن ہی میں ریکارڈ کمائی کی اور سپر ہٹ قرار پائیں۔

ماورا حسین نے اپنی فلم کی دوبارہ ریلیز سے دو دن قبل ہی 5 فروری کو امیر گیلانی سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

شادی اور فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں ماورا حسین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کا سہرا شوہر کو دیا۔

ماورا حسین نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 9 سال قبل بنی اور ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ اس وقت کامیاب نہ ہوسکی۔

ان کے مطابق گزشتہ 9 سال میں ہر چیز موجود تھی، یعنی فلم بنی ہوئی تھی، اداکار، ہدایت کار اور وہ بھی وہیں تھیں لیکن فلم کی دوبارہ ریلیز کے بعد ان کی زندگی میں امیر گیلانی آئے اور فلم کامیاب ہوگئی۔

اداکارہ نے شوہر کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کی فلم کی کامیابی میں ان کے شوہر کا ان کی زندگی میں آنا بھی ایک سبب ہے۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور وہاں دوبارہ قسمت آزمائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کس منصوبے میں کس نے اور کیا کام کرنا ہے، یہ قسمت اور نصیب ہی طے کرتا ہے، اس لیے اگر ان کے نصیب میں ہوگا تو وہ ضرور بولی وڈ میں دوبارہ بھی کام کریں گی۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ جیسے ان کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 9 سال قبل ریلیز ہوئی تھی لیکن اب وہ 9 سال گزرنے کے بعد فلم سے متعلق انٹرویو دے رہی ہیں، اس لیے کچھ بھی ممکن ہے۔