The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے ریلوے انجن کو نقصان، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی میں مائی کولاچی روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مال بردار گاڑی، ٹرالر اور  آئل ٹینکرز میں تصادم کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز تیز رفتار ٹرالر کی مال بردار ٹرین کو ٹکر سے ٹریفک معطل ہوگیا تھا، اس حادثے کے نتیجے میں مال بردار ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

اس حوالے سے درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا، غلطی ٹرالر کے ڈرائیور کی تھی، جس کے بعد ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکراگیا۔

اس حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا، ٹرالر ڈرائیور کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نا تجربہ کار ڈرائیورز عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنتے ہیں، شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار پر توجہ نہیں دی جاتی، دن دیہاڑے ہیوی ٹرک اور ٹرالر سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں نے بھی ہیوی ٹریفک کے حادثات پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹرالر اور ڈمپرز کے شہر میں داخلے کا وقت رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کر دیا گیا ہے۔