The Dawn News - Pakistan - Sindh

صوبے میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، حکومت سندھ
حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان ارسلان شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
سندھ میں گزشتہ روز 2 حادثات میں 16 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

میئر سکھر کا کہنا تھا کہ دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے دوسرے صوبوں پر بھی نظر کرم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتے ہیں سندھ کا موٹر وے حکومت سندھ کیوں نہیں بنا رہی،
وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے تاہم حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔

ارسلان شیخ نے مطالبہ کیا کہ ہماری آئینی ضروریات کو پورا کیا جائے، وزیراعظم کو ریاست کے لیے والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے، سی سی آئی مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، آئین کے مطابق یہ اجلاس ہر 90 دن کے بعد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی تقاضوں کو پورا کرے، پیپلز پارٹی نے ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے لیکن سندھ حکومت کے وفاقی حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  سندھ میں گیس کا مسئلہ بڑھتاجا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے کہنے پر لوگوں کو مفت بجلی بھی دی جا رہی ہے،  تھرکا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا پیپلزپارٹی سب سے سستی بجلی بنانے جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ لاگو ہونے سے پیپلز پارٹی اپنی آواز نہیں روکے گی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتی آئی ہے اور آگے بھی اٹھائے گی۔