The Dawn News - Tech

یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا ایک نیا فیچر شامل کرلیا ۔

یوٹیوب کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کے ڈیپ مائنڈ ’ویو 2 اے آئی ماڈل‘ کو ڈریم اسکرین فیچر کے ساتھ ضم کیا جارہا ہے۔

نئے ویڈیو جنریشن ماڈل سے مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز کلپس تیار کی جا سکیں گی، جنہیں یوٹیوب شارٹس ویڈیوز میں شامل کیا جا سکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول کا استعمال ایسی فوٹیج شامل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے، جو خیال کو حقیقت میں بدلنےکا سبب بن سکتی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈریم اسکرین پہلے صرف تخلیق کاروں کو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پس منظر یا بیک گراؤنڈ شامل کرنے کی اجازت دیتا تھا، تاہم اب یوٹیوب شارٹس میں بھی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بنائی جا سکیں گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے تازہ ترین ویڈیو جنریشن ماڈل ’ویو 2 ’کو ڈریم اسکرین کے ساتھ ضم کر رہا ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین شارٹس میں  ’اسٹینڈ الون‘ ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو فوٹیج بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

’ویو2‘ ٹول ایک ’ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریٹر‘ ہے، لہٰذا صارفین آسانی سے لکھ کر وہ ویڈیو تخلیق کرواسکیں گے، جو خیال ان کا تخیل ہو، جب کہ ویڈیو تخلیق کرنے کا کام ’ویو 2 اے آئی ماڈل‘ کرے گا۔

ویو 2، کو دسمبر 2024 میں متعارف کروایا گیا، جو ’ویو اے آئی ماڈل‘ کا جدید ورژن ہے۔

ڈیپ مائنڈ کا دعویٰ ہے کہ ویو 2 سے تیار کردہ ویڈیوز حقیقت سے زیادہ قریب ہیں۔