The Dawn News - Tech

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز کو متعارف کرائے جانے کے بعد جلد ہی اس میں ڈس لائیک بٹن کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی بھی دے دی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کے محدود صارفین کو ڈس لائیک بٹن تک رسائی دے دی گئی۔

مذکورہ بٹن کے تحت صارفین ابھی کسی بھی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ یا ویڈیو کو ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ مذکورہ پوسٹ یا ویڈیو پر کیے جانے والے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر ویڈیوز اور پوسٹس تمام پر نظر آئے گا اور ابتدائی طور پر ڈس لائیک کے بٹنھ کو صرف کمنٹس تک محدود رکھے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈس لائیک کے بٹن کو خفیہ رکھا گیا ہے اور دوسرے لوگ ڈس لائیک کو نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم کمنٹس کرنے والے صارف اور پوسٹ کرنے والے صارف کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈس لائیک کرنے والے صارف کا یوزر نیم بھی واضح نہیں ہوگا، اس لیے مذکورہ بٹن کو بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اسی حوالے سے تھریڈ پوسٹ میں تصدیق کی کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور آنے والے وقتوں میں اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے ڈس لائیک بٹن کے حوالے سے مزید بتایا کہ مذکورہ فیچر کا مقصد ان افراد کو پیغام دینا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو پسند نہیں آیا اور یہ کہ اس سے ماحول کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔