The Dawn News - Pakistan

یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزا مسائل اب کم ہوچکے ہیں۔

سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔

انہوں نے قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں ایک کروڑ نجی ملازمین رجسٹرڈ ہیں۔

وزارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 19 ممالک میں پاکستان کے 24 کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ہیں جن کو قونصلر رسائی حاصل ہے، پاکستان کا صرف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ وزارت کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے اور یو اے ای وزارت کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔