The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا-انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے احتجاج کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا-انگلینڈ میچ میں آسٹریلیا کے ترانے سے قبل بھارت کا قومی ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چلا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی آئی سی سی سے ہوئی ہے، آسٹریلیا-انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج کیا ہے۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت پیش کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت-بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ٹورنامنٹ لوگو سے پاکستان کا نام غائب ہونے پر آئی سی سی کی غلطی تسلیم کرنے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لائیو کوریج کے دوران ٹورنامنٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔

آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سے موجود ہوتا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایسا نہ تھا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران لائیو نشریات میں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور اس کے نیچے میزبان ملک یعنی پاکستان کا نام بھی موجود ہے۔

تاہم، دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران ایسا نہ تھا، وہاں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو تو موجود تھا لیکن اس سے پاکستان کا نام غائب تھا۔