The Dawn News - Sport

کوہلی اور روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرنا ہوگا، دونوں دباؤ میں اچھا کھیلتے ہیں، وہاب ریاض
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت اپنی ٹیم کے لیے ضرور کچھ کرنا چاہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے کیریئر کا بہترین اختتام چاہتا ہے، روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی اسی دباؤ کا شکار ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولرنےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےاہم میچ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کابڑا کردار ہوگا، دونوں کھلاڑی دباؤ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کوجلد آؤٹ کرنا ہوگا۔

وہاب رہاض نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، بھارت کےخلاف میچ میں جیت کےلیے پُر امید رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پاک-بھارت میچ سے قبل کہا تھا کہ ماحول بہت اہم ہوتا ہے، نوجوان پلیئرز کو بتائیں کہ پریشر ضرور ہوتا ہے لیکن یہ ایک میچ ہے، جائیں اپنا ٹیلنٹ دکھائیں اور نتائج کو بھول جائیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ڈر ہوتا ہے کہ ہار گئے تو کیا ہو گا؟ کچھ بھی نہیں ہوتا، دلیری سے کرکٹ کھیلیں، جو رزلٹ ہوگا 8 گھنٹے میں سب کو سمجھ آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔