The Dawn News - Pakistan - Lahore

بجٹ کی تیاری شروع کردی، تاجروں کی مشاورت سے بجٹ بنا رہے ہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے، معاشی اشاریے درست ہیں، کرنسی میں استحکام ہے، اس سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی، ہم تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کر کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگ ٹیکس پسند کریں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور سیلری کلاس طبقے پر بوجھ پڑا ہے، تمام شعبوں کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹہ بازی نہیں چلے گی، ہم اسے سپورٹ نہیں کریں گے، سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن اور دیگر ممالک سے ہو کر آیا ہوں، مجھے کہیں بھی اوورسیز کی ناراضگی نظر نہیں آتی، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس سال ترسیلات 35 ارب ڈالر کے قریب ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، حکومت جو کام کر رہی ہے وہ اپنی جگہ ہے، اصل کام پرائیویٹ سیکٹر کو کرنا ہے، اس ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے ہی آگے لیکر جانا ہے، ہمیں پالیسی فریم ورک اور پالیسی کے تسلسل سے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے  کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے۔