The Dawn News - Pakistan - Karachi

پاک بھارت ٹاکرا: کراچی میں گورنر ہاؤس سمیت کئی مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب
کراچی کے مختلف علاقوں میں شائقین کرکٹ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے گورنر ہاؤوس سمیت کئی مقامات پر بڑی اسکرینیں لگادی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پورٹ گرینڈ پر بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، اس کے علاوہ کراچی پریس کلب میں بھی ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر روایتی حریف ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لیے شہریوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، کئی مقامات پر لوگوں نے بڑی اسکرینیں لگاکر میچ دیکھنے کے انتظامات کیے ہیں۔

گورنر ہاؤس  کے آئی ٹی سینٹر میں بھی انتظام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے صاحبزادے زیڈ ٹیسوری نے گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں آئی ٹی سینٹر میں شائقین کرکٹ کے لیے پاک بھارت کرکٹ میں دیکھنے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

گورنر سندھ کی فیملی کے لیے بھی کانفرنس روم میں علیحدہ سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے والا پاکستان روایتی حریف سے آج دبئی کے اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گا، بھارت کی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھے گئے ہیں۔

اگر بھارت مسلسل فتح سمیٹتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچ جاتا ہے، تو پھر فائنل میچ بھی پاکستان سے باہر، یعنی دبئی میں ہوگا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ آج کا میچ پاکستان کو ضرور جیتنا چاہیے، تاکہ اگلے میچز میں اگر بھارت کو شکست ہو تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان میں ہوسکے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کوئی بڑا یونٹ دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے، جس کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں، اور اسٹیڈیم آباد ہوئے ہیں۔؎

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی خوبصورت انداز میں    تزئین و آرائش کی ہے، جہاں جانے کے بعد شائقین کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ اچھا ماحول بھی انجوائے کر رہے ہیں۔