The Dawn News - Pakistan

ازبکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر آمد پر ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو ازبکستان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد میزبان صدر شوکت میرضیایوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے میزبان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔

واضح رہے کہ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، دونوں رہنما مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیات کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے تھے، دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اپریل میں مزید معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دوطرفہ سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بھائی چارے کا دیرینہ رشتہ قائم ہے جو مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا کو مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں، اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔