The Dawn News - Tech

انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان
شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے جب کہ امریکا میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو 75 تک منسوخ کر رکھا ہے۔

ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرپانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا، جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔