The Dawn News - Sport - Cricket

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ بیٹنگ

کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا، دونوں اوپننگ بلے باز 49 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، راچن رویندرا 6 اور ول یونگ 22 رنز بناسکے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، ڈیرل مچل 17، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیل بریس ویل 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سابق کپتان کین ولیمسن نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی میچ فنش نہیں کرسکے، اور آخری لمحات میں 81 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان مچل سینٹنر 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کلدیپ یادو 2، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت بیٹنگ

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا، بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر اس وقت گری، جب میٹ ہنری نے شبھمن گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کپتان روہت شرما بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور  22 کے  مجموعی اسکور پر 15 رنز بنانے کے بعد کیلے جیمیسن کی گیند پر ول ینگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے ویرات کوہلی بھی صرف 11 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اکشر پٹیل اور شریاس ائیر نے بھارتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا تاہم اکشر پٹیل 42 رنز بنانے کے بعد 128 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم، شریاس ایئر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ 79 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 23 اور ہاردک پانڈیا 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ رویندرا جڈیجا 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کائل جیمیسن، ول اورورکے، مچل سینٹنر مائیکل بریس ویل اور رچن ریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی اسکواڈ

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کھلاڑیوں میں شبمن گل،  ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا اور ورون چکروردھی شامل ہیں۔

کیوی اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنر کر رہے ہیں، ٹیم میں راچن رویندرا، ول یونگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، مائیکل بریس ویل، ٹام لیتھم، گلین فلپس میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ول او رورکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ  سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے۔

پروٹیز کی جانب سے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں اور 3 کیچز تھامنے والے مارکو جانسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

پروٹیز بیٹر راسی وین ڈیر ڈوسن نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں سے سجی 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ریان رکیلٹن نے 27 اور ڈیوڈ ملر نے 7 رنز بنائے تھے۔