The Dawn News - World

دنیا کے کس ملک میں طویل اور کس ملک میں مختصر دورانیے کا روزہ ہوگا؟
دنیا بھر میں مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور آئندہ 29 سے 28 روز تک مسلمان مسلسل روزے رکھیں گے۔

پاکستان میں اس برس روزوں کا دورانیہ 13 گھنٹے سے شروع ہوگا جو کہ اختتام رمضان تک تقریبا ساڑھے 13 گھنٹے تک ہوجائے گا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یومیہ روزے کے دورانیے میں تقریبا ایک منٹ کا اضافہ ہوگا اور عید الفطر سے قبل تک پاکستانی 6 بج کر 49 منٹ پر افطار کریں گے۔

رمضان کے آغاز میں کراچی میں افطاری کا وقت 6 بج کر 36 منٹ سے شروع ہوا، باقی شہروں میں اس کے اوقات مختلف ہیں،  اوقات میں یومیہ ایک منٹ کا اضافہ ہوگا۔

کراچی میں رمضان کے آغاز میں سحری کرنے کا وقت 5 بج کر 36 منٹ تھا جو کہ رمضان کے اختتام تک 5 بج کر 5 منٹ تک ہوجائے گا۔

اگرچہ پاکستان میں روزہ دار اوسطا 13 گھنٹے تک روزے کی حالت میں رہیں گے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں مسلمان 17 گھنٹے تک بھی روزے کی حالت میں ہوں گے۔

اس بار دنیا بھر میں رمضان المبارک مارچ میں شروع ہوا ہے اور ہر سال رمضان 12 سے 13 دن پچھلے سال کے مقابلے پہلے شروع ہوتا ہے، جس وجہ سے روزے کے دورانیے میں بھی نمایاں فرق آتا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق رواں برس سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں ہوگا، جہاں کے مسلمان 16 گھنٹے 31 منٹ کا ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں کے مسلمانوں کے لیے پہلا روزہ 12 گھنٹے 56 منٹ پر محیط ہوگا۔

گرین لینڈ کے بعد آئس لینڈ میں آخری روزہ 16 گھنٹے 29 منٹ اور فن لینڈ میں آخری روزہ 15 گھنٹے 30 منٹ طویل ہوگا۔

مذکورہ ممالک میں پہلے اور آخری روزے کے وقت میں ڈیڑھ سے چار گھنٹے تک فرق آجائے گا جب کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ 25 منٹ کا فرق آئے گا۔

روس، قازقستان، پولینڈ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، برسلز اور رومانیہ جیسے ممالک میں روزہ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہوگا۔

ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے، تیونس 13 گھنٹے، الجزائر 13 گھنٹے، ایران 13 گھنٹے، افغانستان 13 گھنٹے، بھارت، بنگلہ دیش، شام، عراق، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، یمن اور سعودی عرب میں بھی روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔