The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: لاپتا لڑکی اسکیم 33 سے بازیاب، جسم پر متعدد زخم موجود
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کی گئی ایک نوعمر لڑکی کو اسکیم 33 میں سڑک کے کنارے سے بازیاب کرالیا گیا، تاہم ان کے جسم پر ’متعدد زخم‘ موجود تھے۔

تھانے ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی گزشتہ روز اپنے گھر یوسف گوٹھ سے دکان سے کچھ خریدنے گئی تاہم واپس نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد صبح فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ سرجانی پولیس کو سچل تھانے سے فون کال موصول ہوئی اور ایک لڑکی کی تصویر بھی بھیجی گئی۔

پولیس نے لڑکی کو  بازیاب کروانے کے بعد والد کے ہمراہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا، جنہوں نے اپنی بیٹی کی شناخت کی۔

اسٹیشن ہاؤس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی سر اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات تھے۔

دریں اثنا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ 12 یا 13 سال کی لڑکی ’اپنے ہوش و حواس میں نہیں اور اس کے جسم پر متعدد زخم تھے۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ لڑکی پر جنسی تشدد کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیمین سیرولوجی اور ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ بچی کو علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار، پریشان اور بات چیت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ ذہنی طور پر اس کی صورتحال بہتر نہیں ہے، مزید کہا کہ اسے تشخیص اور بحالی کے لیے این آئی سی ایچ کے شعبہ نفسیات میں بھیجا گیا ہے۔