The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانےکا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، شہبازشریف نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کردی، یہ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

وزیراعظم نے آذر بائیجان صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک میں جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔