The Dawn News - Life & Style - Celebrity

زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ زائد العمری کے باعث ان کی یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کی کمی کا اعتراف کیا۔

امیتابھ بچن کی عمر 82 برس ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، انہوں نے درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

امیتابھ بچن زائد العمری کے باوجود فلموں میں نظر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا اور لکھا کہ وہ غلطیاں کرنے پر فلم سازوں کو منظر کو ری شوٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس عمر میں بھی کام کے حوالے سے آئے دن میٹنگ پر میٹنگ ہوتی آتی ہیں اور ان ملاقاتوں میں طے کیا جاتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کسے مسترد کرنا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ زائد العمری کی وجہ سے انہیں نہ صرف ڈائلاگ یاد کرنے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ شوٹنگ کے دوران عملے کی دوسری ہدایات کو بھی بعض مرتبہ سمجھ نہیں پاتے۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر وہ ہدایت کاروں سے دوبارہ موقع دینے کی اپیل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ موقع ملنے پر اچھا کام کریں۔

اگرچہ امیتابھ بچن نے زائد العمری کی وجہ سے اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے کسی بھی سنگین دماغی بیماری یا حالت کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

زائد العمری میں یادداشت کی کمی معمول ہوتی ہے، تاہم بعض افراد میں یادداشت کی کمی سنگین دماغی بیماریوں کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔

امیتابھ بچن زائد العمری کی وجہ سے مختلف عارضی طبی مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوتے رہے ہیں، تاہم اس باوجود انہیں متحرک دیکھا جاتا رہا ہے۔