The Dawn News - Opinions - Columnist

پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا پھیکا اختتام اور بھارت کا ’ایڈوانٹیج‘
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی اور اس وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان کی کوششوں سے پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا اعلان ہوا تو یہ پورے پاکستان کی طرح بطور کھیلوں کے صحافی میرے لیے بھی ایک زبردست خبر تھی۔

ایک ایسا ملک جس سے 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ روٹھ گئی تھی اور 2009ء سے 2019ء تک پاکستان کو اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلنے پڑے تھے، ایسے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

احسان مانی اور وسیم خان کو داد دینی پڑے گی کہ جنہوں نے آئی سی سی کے فورم پر بہترین انداز میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور پھر رمیز راجا کے دور میں چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے جب حتمی خبر سامنے آئی تو پوری قوم کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

2007ء میں جب بطور اسپورٹس صحافی میں نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تو 2008ء میں ہی کراچی میں ایشیا کپ کور کرنے کا موقع ملا جس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ اس وقت نہ صرف بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی بلکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اگرچہ پاکستان 2008ء کے ایشیا کپ فائنل میں نہیں پہنچ سکا تھا لیکن بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد، ایونٹ کے پاکستان میں مکمل انعقاد اور فائنل بھی کراچی میں ہونے کے باعث ایونٹ کا لطف خوب آیا تھا۔

گو کہ فائنل میں پاکستان کی کمی پاکستانی شائقین نے شدت سے محسوس کی لیکن مجھے آج بھی یاد ہے کہ فائنل میں سری لنکا کے مسٹری اسپنر اجنتا مینڈس نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے تھے۔ اجنتا مینڈس کا اسپیل اتنا یادگار تھا کہ بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے جب فائنل کے حوالے سے سوالات کیے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ آج ہر سوال کا جواب اجنتا مینڈس سے ہی شروع ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ میں افغان تماشائیوں بڑی تعداد میں اسٹینڈز میں موجود تھے—تصویر: رائٹرز

خیر اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں پہلا آئی سی سی ایونٹ کور کرنے کے لیے 17 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

پی سی بی نے کہاں غلطی کی؟

ایونٹ کی میزبانی کے اعلان کے کچھ عرصے بعد ہی بھارتی میڈیا اور ان کے صحافیوں نے یہ خبر دینا شروع کردی کہ بھارتی ٹیم کسی صورت پاکستان نہیں جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی گاہے بہ گاہے اس حوالے سے سوالات ہوتے رہے لیکن سب اچھا ہے کی خبر ملتی رہی مگر پھر ہوا وہی جو بھارتی میڈیا رپورٹ کررہا تھا۔ یعنی چیمپیئنز ٹرافی سے چند ماہ قبل بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوب مزاحمت کی اور کوشش کی کہ دنیا کی دیگر ٹیموں کی طرح بھارت بھی پاکستان آکر آئی سی سی ایونٹ کھیلے۔ مودی سرکار ایک بار پھر کھیلوں میں سیاست کو لے آئی مگر محسن نقوی اور پی سی بی کی مزاحمت جاری رہی۔ پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھے۔ آئی سی سی بے بس ہوا تو ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی یا منسوخی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

مسئلے کا حل پھر یوں نکالا گیا کہ آئی سی سی اور دیگر بورڈز کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت ایک فارمولے پر راضی ہوئے اور جس ہائبرڈ فارمولے کا ذکر پہلی بار ایشیا کپ میں سنا گیا تھا، وہی فارمولا چیمپیئنز ٹرافی میں بھی لاگو ہوگیا۔ شاید ایشیا کپ میں ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنا پاکستان کی وہ سنگین غلطی تھی جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ایونٹ بھی ہائبرڈ ماڈل پر منتقل ہوگیا۔

تمام کرکٹ حلقے متفق ہیں کہ بھارت کو اس ٹورنامنٹ میں خصوصی فائدہ حاصل ہے—تصاویر: اے ایف پی

آئی سی سی نے جب یہ اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت آئندہ تین سالوں کے لیے ایک دوسرے کے ملک میں کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو اس پر تنقید کرنے والے بھی کم نہیں تھے لیکن بہت سے حلقوں نے پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ اور دنیا کی 6 بہترین ٹیموں کی پاکستان آمد کی خوش آئند خبر پر اکتفا کرلیا۔

پاکستان نے بطور میزبان ہائبرڈ ماڈل کے لیے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سے یو اے ای کا انتخاب کیا جس کی وجہ 2009ء سے 2019ء تک یو اے ای کا پاکستان کرکٹ کا دوسرا گھر کہلانا تھا۔ امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ انتہائی دیرینہ تعلقات اور پھر دبئی کے جدید اسٹیڈیم میں پاک-بھارت اور بھارت کے دیگرمیچز کے مہنگے داموں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی گیٹ منی کی رقم بھی وجوہات میں شامل تھی۔

اس فیصلے نے بھارت کو جہاں بے پناہ فائدہ پہنچایا وہیں سابق کرکٹرز بھی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل اور دوران شدید تنقید کرتے رہے۔ ناصر حسین ہوں یا مائیکل ایتھرٹن، پیٹ کمنز ہوں یا مائیکل کلارک جبکہ ایونٹ کے آخری مراحل میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کے کرکٹرز، سب نے اسے بھارت کے لیے بڑا ’ایڈوانٹیج‘ قرار دیا۔

افسوس تو تب ہوا جب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے معاملے پر لب کشائی کی بھی تو انگلش کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دے ڈالا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا جوش ماند

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل چیمپیئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹ سے قبل جوش بڑھانے کے لیے زبردست اقدام تھا۔ تاہم سہ ملکی سیریز میں پہلے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست اور پھر فائنل میں شکست نے اس بات کا تو عندیہ دے دیا تھا کہ آنے والی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کے لیے کسی طور آسان نہیں ہوگی۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو شائقین سے کرکٹ ماہرین تک حتیٰ کہ بین الاقوامی تجزیہ کاروں اور کرکٹرز نے بھی صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی پاکستان اسکواڈ بھی شمولیت پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ حتیٰ کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم کی ملی جلی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھی سیلیکٹرز اور ہیڈ کوچ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور پھر ہوا وہی جس کا خدشہ تھا۔

خوب انتظار کے بعد 19 فروری کی تاریخ آئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے آئیں تو ایسا لگا جیسے وطن عزیز میں حقیقی معنوں میں کوئی میلہ سج گیا ہے۔ تاہم پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی وہ درگت بنائی کہ شائقین کرکٹ کو ایونٹ کے پہلے ہی دن پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔

19 فروری کو لگا کہ جیسے پاکستان میں حقیقی میلہ سچ گیا ہو—تصویر: رائٹرز

سوال یہ تھا کہ بورڈ کے آفیشل اس وقت کیا کررہے تھے جب آئی سی سی شیڈول بنا رہا تھا۔ بطور میزبان پاکستان نے نہ صرف پہلا میچ نیوزی لینڈ جیسی تگڑی ٹیم سے کھیلا بلکہ صرف تین ہی دن بعد پاکستان کو بھارت کی فیورٹ ٹیم سے بھی مقابلہ کرنا تھا۔ پاکستان کی نسبت بھارت نے نہ صرف بنگلہ دیش سے پہلے میچ کھیل کر بڑے میچز کی تیاری کی بلکہ ساتھ ہی اپنا مورال بھی بلند کیا۔

یہاں میں سابق کپتان وقار یونس کی اس بات سے 100 فیصد متفق ہوں کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی یا اس طرح کے کسی بھی ایونٹ کے فارمیٹ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اچھے کھیل کی بدولت کوئی بھی ٹیم کسی فارمیٹ میں آگے بڑھ سکتی ہے لیکن ایونٹ کے تیسرے یا چوتھے دن ہی میزبان ملک پھر پانچویں دن بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تو ٹورنامنٹ سے آدھی دلچسپی ہی ختم ہوگئی۔

میزبان پاکستان چونکہ ہائبر ماڈل تسلیم کر چکا تھا تو فائنل ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو دبئی میں کھیلنے کا فائدہ دے بیٹھا تھا۔ چوتھے ہی دن بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ایونٹ سے باہر ہوجانا ایک ایسا دھچکا تھا جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ اب تک نکل نہیں پائے ہیں۔ غلط سلیکشن، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی نے پاکستان کو ایونٹ کے چوتھے ہی دن ایونٹ سے باہر کردیا۔

ابتدا میں پاکستانیوں نے نیوٹرل میچز جیسے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کو انتہائی یادگار بنایا اور پھر کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں بھی 80 فیصد میدان تماشائیوں سے بھرا تھا جبکہ ان کے شور نے نیوزی لینڈ اور افغان کھلاڑیوں کو بھی حیران کردیا تھا لیکن جیسے ہی پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی جوش و خروش کا پارا نیچے آگرا۔

ایونٹ پاکستان کا تھا یا بھارت کا؟

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایڈوانٹیج ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہوتا گیا۔ حتی کہ جس روز بھارت اور نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ کا آخری گروپ میچ کھیل رہے تھے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی دبئی میں موجود تھیں اور پاکستان میں بیٹھے شائقین کرکٹ اور صحافی یہ بات سوچنے پر مجبور تھے کہ میزبان پاکستان سے زیادہ اس ایونٹ کا فائدہ بھارت نے اٹھایا ہے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے دوسرے سیمی فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم رہی—تصاویر: اے ایف پی

پاکستان سمیت ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں کبھی لاہور کبھی کراچی کبھی راولپنڈی اور پھر آخری دنوں میں دبئی کا بھی چکر لگاتی رہیں لیکن بھارت کی ٹیم وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ دبئی کے اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر رہی اور ان کو صرف اتنی ہی زحمت کرنا پڑی کہ روز ہوٹل سے چند منٹ کی مسافت طے کرکے دبئی کے اسٹیڈیم میں آنے جانے کی ذرا سی تکلیف کرلیں۔

کرکٹ کو سمجھنے والے یہ بات جانتے ہیں کہ ایک ہی وینیو اور پچ پر کھیلنے کی وجہ سے آپ کی سیلیکشن بھی بہت آسان ہو جاتی ہے۔ بھارت نے ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب انتہائی مہارت سے کیا اور اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔

یہاں تک کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ فاؤلر محمد شامی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’ یقینی طور پر پچ کنڈیشن اور ایک میدان نے ہماری مدد کی ہے، یہ ایک پلس پوائنٹ ہے کہ آپ تمام میچز ایک ہی مقام پر کھیل رہے ہیں۔’

تادمِ تحریر بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی کی ایک ہی اسٹیڈیم پر کھیلے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلا میچ کراچی، دوسرا راولپنڈی پھر دبئی اور پھر سیمی فائنل لاہور میں کھیل چکی ہے۔ ذرا اندازہ لگائیں کہ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچتی تو یہ وہ ٹیم تھی جس نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جبکہ اسے فائنل دبئی میں جا کر کھیلنا پڑتا۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025ء کا میگا ایونٹ جس کے 29 سال بعد پاکستان میں انعقاد پر جیسی خوشی اور جوش و خروش نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پاکستان میں محسوس کیا گیا، اس کا اختتام اتنی ہی پھیکے انداز اور خاموشی کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دوسرے سیمی فائنل کے ساتھ ہوگیا۔

پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا اختتام انتہائی پھیکے انداز میں ہوا—تصویر: اے ایف پی

5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے ساتھ ہی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا میلہ اختتام کو پہنچا تو پاکستانی شائقین، سابق کرکٹرز، صحافی حتیٰ کہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ آیا یہ ایونٹ پاکستان کا تھا یا بھارت کا؟

حرفِ آخر

اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم نے حالیہ عرصے میں آئی سی سی ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے 2023ء کے ون ڈے فارمیٹ  ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، 2024ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بنی اور اب چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کرچکی ہے لیکن بقیہ دو میگا ایونٹ کی نسبت بھارتی ٹیم اگر ٹرافی جیت بھی گئی تو اسے متنازع ہی سمجھا جائے گا جس کی وجہ دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بھارت کا صرف ایک ہی وینیو پر تمام میچز کھیلنا ہے۔

بھارت کی ٹیم جس قدر ٹیلنٹڈ ہے شاید اس فائدے کے بغیر بھی ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی لیکن اس پورے عمل نے ان کی کامیابی اور پوری چیمپیئنز ٹرافی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔

اب یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ جب 2026ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئے گا تو پی سی بی، آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے کیا معاملات ہوں گے۔ کیا پاکستان ٹیم کو بھی بھارت کی طرح سری لنکا کے ایک ہی وینیو پر تمام میچز کھیلنے کا موقع ملے گا؟ کیا بھارتی ٹیم اپنا میچ پاکستان کے خلاف بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلنے پر آمادہ ہوگی؟ اور اگر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا تو وہ فائنل بھارت کے بجائے سری لنکا میں ہوگا؟ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس پوری صورت حال میں دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بھارت کو موجودہ ایونٹ میں ملنے والی سہولیات اور فوائد جبکہ ممکنہ طور پر اگر پاکستان کو 2026ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہی تمام فوائد حاصل ہوئے تو دونوں میگا ایونٹ کی ساکھ تنقید کا نشانہ بنی رہے گی۔ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ کس طرح تمام ٹیموں کو یکساں طور پر ٹریٹ نہیں کیا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے بہانے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش تو ہوگئی جبکہ ہمیں آئی سی سی کے 65 لاکھ ڈالرز بھی مل جائیں گے لیکن کیا ہم اس میگا ایونٹ سے وہ فائدہ اٹھا سکے جس کی بدولت پاکستان میں کرکٹ کو فروغ اور نئی نسل کا اس جانب رجحان بڑھتا؟ اس سوال کا جواب آنے والا وقت اور مستقبل میں سامنے آنے والا ٹینلٹ دے گا۔

ہیڈر: 5 مارچ 2025ء کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کرکٹ، تماشائی تقریباً خالی اسٹینڈز میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں—تصویر: عارف علی / اے ایف پی