The Dawn News - Life & Style - Celebrity

فلمی انداز میں کروڑوں روپے کا سونا اسمگل کرنے والی بھارتی اداکارہ رانیا راؤ گرفتار
فلمی انداز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے والی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا۔

اداکارہ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے حکام نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ڈی آر آئی حکام نے اداکارہ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارکر سونے سمیت خطیر نقد رقم کو برآمد کرلیا جب کہ حکام نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔

دوسری جانب ’نیوز 18‘ نے اپنی ایک اور خبر میں بتایا کہ رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رام چندر راؤ کی بیٹی ہیں، جنہوں نے مذکورہ واقعے کے بعد بیٹی سے اظہار لا تعلقی  کردیا ہے۔

اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ رانیا راؤ نے چار ماہ قبل بنگلورو کے ایک کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی، اس کے بعد ان کا ملنا جلنا کم ہوچکا ہے اور انہیں بیٹی اور ان کے شوہر کے کاروبار سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی سوتیلی بیٹی غلط کام میں ملوث پائی گئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

رانیا راؤ نے 2014 میں کنڑ زبان کی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا اور ان کا شمار جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

رانیا راؤ نے چند بڑے بجٹ کی فلموں اور مقبول ہیروز کے ساتھ بھی مرکزی کردار ادا کیے، تاہم کچھ عرصے سے وہ فلم انڈسٹری سے دور تھیں اور چند ماہ قبل انہوں نے شادی کرلی تھی۔

رانیا راؤ کے تواتر سے دبئی اور بھارت کے دوروں کے بعد حکام کو ان پر شک ہوا اور ان کی کڑی نگرانی کرکے انہیں سونا اسمگل کرنے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ کو آج بنگلورو کی اکنامک اوفینس کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ضمانت کے لیے پٹیشن دائر کی تھی۔

دوران سماعت ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے عدالت سے درخواست کی کہ رانیا راؤ سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کس طرح سیکیورٹی کے تمام پروٹوکول توڑے اور کیسے اتنی بھاری مقدار کا سونا اسمگل کیا۔

ڈی آر آئی نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ اداکارہ نے  رواں سال کے دوران دبئی کے 27 دورے کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر خطیر مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کے شبے کو تقویت پہنچتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اداکارہ کی ضمانت کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل (جمعہ کو) سنایا جائے گا۔