The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، بیرسٹر گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد طلب کردہ رہنما بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے۔

پیشی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی

دریں اثنا، جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر سے متعلق سوالات کیے گئے، پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا، تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے، جے آئی ٹی نے پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے واضح کیا کہ جو پیش نہیں ہوئے ان پر سخت ایکشن لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر، روف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، تحریک انصاف کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2 لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی آج کی مشروط حاضری قبول کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنما ہر صورت پیش ہوں، جے آئی ٹی کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فنانس ٹیم نے تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو طلب کیا تھا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، ان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، کنول شوزب، تیمور سلیم، شاہ فرمان، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، شہباز شبیر اور وقاص اکرم شامل ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو بذریعہ نوٹس کل دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا تھا۔

نوٹس کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہرمشوانی اور محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک، علی حسنین کو طلب کیا گیا تھا۔

سرکاری ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کے پاس اس معاملے میں ان افراد کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جے آئی ٹی کی تشکیل الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت کی گئی تھی۔