The Dawn News - Pakistan

حکومت امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کرے گی، بیرسٹر عقیل
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرمانی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ البتہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے یا انہیں شیڈول فور میں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے لسٹ اپ ڈیٹ ہوگی، ہماری امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہے اور اسی بنیاد پر ہم اپنی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوسکتی ہے یا ان کے ویزا منسوخ ہوسکتے ہیں لیکن اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگے گی جس سے پاکستانی شہری امریکا کا سفر نہ کرسکیں۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 84 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں کو خیرات نہ دیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔

مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ان کی اپنی فہرستوں کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ہماری فہرست کی بنیاد پر وہ کالعدم پاکستانی تنظیموں کے بارے میں بھی اپنی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس حکم نامے میں کابینہ کے متعدد ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کریں جہاں سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔

3 ذرائع اور ایک دوسرے ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان کو مکمل سفری پابندی کے لیے تجویز کردہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، تین ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی بھی شمولیت کی سفارش کی جائے گی۔