The Dawn News - Pakistan - Karachi

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کراچی کی ضلعی عدالت نے نجی بینک میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار معروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو  5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا ۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کہ عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا کہ ملزم پر کروڑوں روپے فراڈ کا الزام ہے جس پر ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی جب کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ عاطف محمد خان نجی بینک سیکیورٹیز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر کمپنی کے ہی پیسوں سے بھاری منافع بھی ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ نجی بینک سیکیورٹیز کمپنی کے چیف فنانشل افسر (سی ایف او) سمیت ایک اور شخص سے بھی مذکورہ معاملے میں تفتیش کر رہا ہے۔

مذکورہ دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں عاطف محمد خان کو سہولت کاری فراہم کی۔ شوہر کی گرفتاری اور ان کی جانب سے مبینہ فراڈ کا معاملہ سامنے آنے پر نادیہ حسین نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین نے کیریئر کے عروج پر 2003 میں عاطف محمد خان سے شادی کی تھی، جن سے انہیں اولاد بھی ہے۔