The Dawn News - Pakistan - Peshawar

جعفر ایکسپریس حملہ: زخمیوں کی منتقلی کیلئے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ
بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے بعد مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق حملے میں متاثرہ ٹرین کے مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کر دی گئی۔

ریلیف ٹرین میں طبی عملے کے ساتھ ادویات اور خوراک بھی روانہ کی گئی ہے، ریلیف ٹرین کا جائے حادثہ تک پہنچنا سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلئیرنس آپریشن تاحال جاری ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب، جعفر ایکسپریس واقعہ سے متعلق پشاور ریلوے اسٹیشن میں ایمرجنسی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کاؤنٹر  کے مطابق جعفر ایکسپریس میں کوئٹہ سے 4 افراد پشاور ڈویژن کے سوار تھے،  ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں افراد سرکاری ملازمین ہیں۔

ایمرجنسی کاؤنٹر  نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں ایک مسافر پشاور، 2 نوشہرہ اورایک مسافر نے اٹک میں اُترنا تھا۔

جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں سے گزرکر 34 گھنٹوں میں پشاور پہنچتی ہے، کوئٹہ سے روانہ ہونے پر جعفر ایکسپریس میں زیادہ تر پنجاب کے مختلف علاقوں کے لوگ سوار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا تازہ واقعہ مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔