The Dawn News - World - India

بھارت کا اسٹارلنک انٹرنیٹ کیلئے ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ
بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز کے لیے  ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے  معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا۔

ایئرٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو ملک میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔

اس معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو پورے بھارت میں اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکے گی۔

خیال رہے کہ اسٹار لنک کا یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں ایلون مسک سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی ٹیلی کام کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرٹیل اور اسپیس ایکس ملکر ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹورز میں اسٹار لنک کے آلات، کاروباری صارفین کے لیے اسٹار لنک سروسز، کمیونٹیز، اسکولوں اور ہسپتالوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے پر غور کریں گے۔

ایئرٹیل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین گوپال وٹھل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپیس ایکس کے ساتھ کام کرنا ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم ایئرٹیل صارفین کو اسٹار لنک کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کے ساتھ تعاون سے ہم بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی عالمی معیار کی تیز ترین انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے قابل ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر فرد، کاروبار اور برادری کے پاس قابل اعتماد انٹرنیٹ موجود ہو۔

اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گوینے شاٹ ویل کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایئرٹیل کے ساتھ کام کرنے اور وہاں کے لوگوں کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔