The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جعفر ایکسپریس حملہ: تحریک انصاف نے واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطا تارڑکا الزام
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں اس افسوس ناک واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، وہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بھارتی میڈیا کی زبان بول رہے تھے۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بلوچستان میں جو آپریشن چل رہا تھا وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا اور اس میں 33 دہشت گرد جو پاکستان کے شہریوں کو یرغمال بنانے آئے تھے اور بڑا نقصان کرنے آئے تھے، انہیں جہنم واصل کیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے پہلے 21 لوگ شہید ہوئے اور 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے، آپریشن کے دوران جس نزاکت اور مہارت، بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج، ایف سی، ایئر فورس نے جس طرح دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، خود کش جیکٹ پہنے ہوئے لوگ موجود تھے، انہوں نے  اپنے گرد یرغمالی بنائے ہوئے تھے، ان کو مہارت کے ساتھ جہنم واصل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب خود کش بمباروں کو وہاں پر ٹارگٹ کر کے ختم کیا گیا، اس کے بعد یرغمالیوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع ملا، 100 سے زائد یرغمالیوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس کے علاوہ 440 افراد اس ٹرین میں سوار تھے، ہم بہت بڑے سانحے سے بچ گئے، یہ تمام تر چیز اس لیے ممکن ہوئی کہ پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی، ایئر فورس نے بڑی مہارت سے یہ آپریشن کیا اور قوم کو بڑے نقصان سے بچایا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑا پروپیگنڈا کیا گیا، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ پہلے سے اس چیز کے لیے تیار تھے، فوری طور پر ان کے پاس تمام معلومات جا رہی تھی، یہ جو ڈرون فوٹیج آرہی ہے یہ ان کو کیسے جھٹلائیں گے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو تحریک انصاف نے پاکستان میں اس افسوس ناک واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، وہ بی ایل اے اور بھارتی میڈیا کی زبان بول رہے تھے، یعنی بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعے کے اوپر  یک زبان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش ایک دن کے لیے وہ پاکستانی بن کر سوچتے، پاکستان کے مفاد کے تحت بات کرتے اور اس آپریشن کے حوالے سے جو ویریفائیڈ انفارمیشن تھی اس کو استعمال کرکے بات کرتے، افسوس کہ یہ موقع بھی انہوں نے اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپریشن سے قبل جو 21 لوگ شہید ہوئے، ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیراعظم نے بھی ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے، اور جن غازیوں نے کامیابی سے آپریشن کیا ہے، اس پر شاباش دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کسی ایک شہادت کا بھی نہ ہونا یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے، جس طرح یہ آپریشن کیا گیا، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جو سیاست کی گئی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، اس کو رد کرتے ہیں، ملک سے باہر بیٹھے جو کئی میڈیا شخصیات ہیں، وہ اس پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ آگے لے کر چلے، پاکستان میں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اس طرح کے واقعات کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی نے بیانیے کا جو کھیل کھیلا،  ہم نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کو بتایا کہ یہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن نہیں چلے گی،  جہاں بی ایل اے کو شکست ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کو شکست ہوئی ہے، تحریک انصاف کو بھی شرمسار ہونا چاہیے کہ وہ ایک جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے اور ایسی زبان بول رہے تھے جو قومی مفاد کے خلاف تھی۔

انہوں نے کہا کہ تو اس موقع پر تو کم از کم پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کو جانے دیتے اور ایک دن پاکستانی بن کر سوچتے  کہ کس بہادری کے ساتھ نہ صرف لوگوں کو بازیاب کروایا گیا ہے اور بڑے جانی نقصان سے بچے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے، جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پاکستان کو ایک امن کا گہوارہ بنائیں گے، پاکستان میں جو دہشت گردی کی کارروائیاں ہیں اس کے خلاف سیکیورٹی فورسز، افواج پاکستان، پولیس اور رینجرز متحرک ہیں، اور ان دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا۔