The Dawn News - Tech

واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت گروپ چیٹ میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔

تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، جس کے تحت خصوصی طور پر گروپ چیٹس میں کسی بھی میسیج پر کیے جانے والے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

یعنی اگر کسی گروپ میں کوئی میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج اور ریپلائیز ایک تھریڈ کی صورت اختیار کر جائیں گے اور نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر انفرادی چیٹ میں بھی کام کرے گا اور اس پر کچھ عرصے بعد آزمائش شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ فیچر کی تیاری کے بعد اس کی محدود آزمائش کی جائے گی، جس کے بعد اس کی آزمائش کو ترتیب وار بڑھاکر اسے پیش کردیا جائے گا، تاہم اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔