The Dawn News - World - Middle East

غزہ پر بڑے حملے کو جواز بناکر نیتن یاہو کرپشن کیس میں گواہی ملتوی کرانے میں کامیاب
غزہ پر بڑے حملے کو جواز بناکر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کرپشن کے مقدمے میں گواہی ملتوی کر انے میں کامیاب ہوگیا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے اخبار ’ماریو‘ نے خبر دی ہے کہ استغاثہ نے ’سیکیورٹی کی پیش رفت‘ کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں ان کی گواہی منسوخ کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ماریو کے مطابق نیتن یاہو نے منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر نئے حملوں کی نگرانی کرنے کے چند گھنٹوں بعد ان کی گواہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں، وہ طویل عرصے سے التوا کا شکار 3 مقدمات میں سے ایک میں پیر کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے جسے انہوں نے سیاسی ’جادوگری‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے مہینے میں غزہ میں شروع ہونے والی جنگ بندی کو نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشاورت کے بعد آج صبح ختم کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کروائی، جس کے نتیجے میں 308 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی ہسپتال میں ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق صہیونی فورسز کی مسلسل بمباری کے بعد غزہ شہر مسلسل دھماکوں سے گونجتا رہا، اسرائیل نے حملہ ایسے وقت میں کیا جب لوگ گھروں، پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں سو رہے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 232 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تاہم طبی ذرائع نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 308 افراد شہید ہوئے تھے۔

آخری اطلاعات تک شمالی غزہ میں شہدا کی تعداد 154 تھی۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے محصور اور بے سہارا شہریوں پر ’غدارانہ‘ حملہ کیا۔

فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 19 جنوری سے جاری جنگ بندی کو جان بوجھ کر سبوتاژ کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور وزیر دفاع اسرائیل کارٹز نے دھمکی دی ہے کہ تمام صہیونی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے، اس وقت تک بمباری جاری رہے گی، جب تک تمام اسرائیلی قیدی رہا نہیں ہوجاتے۔

اس صورتحال کو جواز بناکر نیتن یاہو نے عدالت سے مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے منظور کرلیا گیا۔