The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر پاکستان میں دوسرا جان ہاپکنز ہوگا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ہیپاٹائٹس سی‘ بہت تیزی سے پاکستان میں پھیلنے والی بیماری ہے، اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر کا آغاز کرنے جارہے ہیں، یہ پاکستان میں دوسرا جان ہاپکنز ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں انسداد ہیپاٹائٹس سی کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے حوالے سے ہمارا خواب تھا، اسے ڈاکٹر سعید اختر سمیت تمام شراکت داروں نے مل کر شرمندہ تعبیر کیا، اب ان شا اللہ جناح میڈیکل سینٹر کو بھی اسی طرح ہم تیزی سے آگے لے کر جارہے ہیں، اس کی پلاننگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے حوالے سے پہلے پی کے ایل آئی کے تحت یونٹ بنائے گئے، مریضوں کے لیے مفت تشخیص اور دوائیں دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا، آج بھی یہ پروگرام صوبہ پنجاب میں جاری ہے، تاہم ماضی میں ہماری حکومت کو ہٹوا کر آنے والی حکومت نے اس پروگرام کا خاتمہ کرکے ہیپاٹائٹس کو صرف جنرل ہسپتالوں تک علاج کے لیے محدود کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہیپاٹائٹس سی‘ کے حوالے سے جو ذمہ داری گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت نے سنبھالی ہے، اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کے لیے وہاں جو اقدامات شروع کیے گئے ہیں، میں ان پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور آغا خان فاؤنڈیشن کے علاوہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیرصحت مصطفیٰ کمال، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت جن جن لوگوں کو آج شیلڈز دی گئی ہیں، وہ پاکستان کے حقیقی ہیروز ہیں، جنہوں نے گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کام کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے میئر رہنے والے مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے لیے بہت کام کیا، ان کی محنت اور لگن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کی ذمہ داری دی تاکہ عوام کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کے لیے بھی وہ بطور وزیر صحت عوام کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔