The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 7 آئی پی پیز کا بجلی سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد 7  آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مشترکہ درخواست نیپرامیں دائر کی، جس کی سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔

نیپرا میں یہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 7 آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے جن میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادرپور لمیٹڈ، سیفائر الیکڑک پاور لمیٹڈ اور سیف پاور لمیٹڈ شامل ہیں۔

مشترکہ درخواست ٹیرف کمپوننٹس میں کمی کے لیے جمع کرائی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے ان 7 آئی پی پیز کے ساتھ اس سال جنوری میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔

نیپرا کی سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرثانی کے معاملے اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا، ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے مذکورہ 7 آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں میں کمی کی تجویز منظور کی تھی۔