The Dawn News - Life & Style - Celebrity

سی بی آئی نے پانچ سال بعد سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیسز بند کردیے
بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے خودکشی کرنے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تمام کیسز  تقریبا پانچ سال بعد بند کرتے ہوئے عدالت میں اپنی رپورٹس جمع کروادیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے پٹنہ کی خصوصی عدالت اور ممبئی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹس میں اداکار کی خودکشی میں گھریلو یا بیرونی سازش کو مسترد کردیا۔

ابھی سشانت سنگھ راجپوت کے کیسز سی بی آئی نے بند کیے ہیں، تاہم عدالت نے ادارے کی رپورٹ پر کیسز کو بند کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

پہلا مقدمہ سسشانت سنگھ راجپوت کے والد نے دائر کیا تھا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف اپنے بیٹے کی خودکشی میں اعانت کا الزام عائد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

دوسرا مقدمہ خود ریاچکربورتی نے درج کروایا تھا، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ مرحوم اداکار کی بہن اپنے بھائی کی موت میں ملوث ہیں۔

تاہم سی بی آئی نے مبینہ طور پر پانچ سال بعد ریا چکربورتی اور اُن کے خاندان کو اس کیس سے کلیئر کردیا۔

مذکورہ کیسز کے حوالے سے ہائی پروفائل تحقیقات جو کہ تقریبا پانچ سال تک جاری رہیں اب قانونی نتیجے کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئی ہیں، تاہم اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتی ہے یا پھر مزید تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے کی گئی فرانزک تجزیے میں جائے وقوع کا تفصیلی معائنہ اور مرحوم اداکارکے قریبی لوگوں کے بیانات شامل تھے۔

مذکورہ کیس کو بند کرتے ہوئے سی بی آئی نے کہا کہ انھیں اداکار کی موت میں کسی کے بھی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سی بی آئی کی رپورٹ، اداکار کو زہر دینے یا گلا گھوٹنے جیسے نظریات کو بھی مسترد کرتی ہے۔

قبل ازیں ممبئی کے کوپر ہسپتال میں کرائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ اداکار کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی اور دم گھٹنے کی وجہ پھانسی تھی۔

دوسری جانب کیس ختم ہونے کے بعد اداکارہ ریا چکربورتی کے وکیل نے سی بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی بی آئی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے تمام زاویوں سے کیس کے ہر پہلو کی اچھی طرح سے جانچ کی اور کیس کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔