The Dawn News - Pakistan

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
رواں مالی سال  کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے (  این اے سی ) ایک بیان میں کہا ہے کہ خدمات کے شعبے میں  توقع  سے زائد نمو کی وجہ سے  پاکستان نے دوسری سہ ماہی میں معیشت کی نمو کا تخمینہ 0.92فیصد سے بڑھا کر 1.34  فیصد کردیا تھا۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب  حکومت اور آئی ایم کے درمیان 1.3 ارب ڈالر  کی نئی فنانسنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور  آئی  ایم ایف نے میکرو اکنامک استحکام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں حکومت پیشرفت کی تعریف کی ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ اس کا پورے سال کا جی ڈی پی نمو کا ہدف 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد تھا اور اسے توقع ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں مزید رفتار پکڑیں گی۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے ایک رپورٹ میں نوٹ  کہا ہے کہ معیشت  شعبہ جاتی تغیرات کے باوجود لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے  بڑھتی رہی ہے، جس کا سہرا  این اے سی  کے تازہ ترین جی ڈی پی سے متعلق اعدادوشمار  کے سر ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ زراعت اور خدمات کے شعبے اقتصادی توسیع میں کردار ادا کررہے ہیں  جبکہ صنعتی بحالی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں  سال بہ سال کی بنیاد پر  نمو کی شرح 1.10 فیصد رہی،  جبکہ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 2.57  فیصد رہی،  تاہم  صنعتی شعبہ سکڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ سال بہ سال بنیاد کی بنیاد پر 0.18 فیصد سکڑ گیا جس سے  ہدفی  پالیسی مداخلتوں کی ضرورت  اجاگر ہوتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  رواں مالی سال میں  جی ڈی پی کی نمو 2.75 فیصد تک پہنچ  جائے گی اور خدمات کے شعبے میں سب سے زیادہ نمو دیکھنے میں آئے گی۔

کراچی میں واقع ایک بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں  شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ0.92فیصد سے بڑھا کر2.75فیصد کردیا گیا تھا۔

بروکریج فرم کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں  اوسط شرح نمو 1.54 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں2.33 فیصد تھی۔