The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بلاول بھٹو، پی ٹی آئی کو قومی سلامتی اجلاس میں لانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اچھا ہوگا، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  بلاول  قومی سلامتی کمیٹی کا  اجلاس دوبارہ بلانے  کی تجویز اور  پی ٹی آئی کو اس میں شمولیت پر راضی کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو  بہت اچھی بات ہے۔

جیوز نیوز کے  پروگرام ’ کیپیٹل  ٹاک ’  میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے پی ٹی آئی اور حکومت کے  درمیان ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے  جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  بلاول بھٹو نے  بڑی تعمیری بات کی ہے،  ان کی سوچ مثبت ہے مگر دوسری جانب معاملہ مختلف ہے، رات گیارہ بجے تک پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر راضی تھی پھر اچانک انہوں نے منع کردیا،  یہ جو نعرہ لگاتے ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ انہوں نے  سچ کرکے دکھا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے لیڈران بھی جیل گئے مگر پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی پر تو کہیں سوالیہ نشان نہیں آیا۔

کیا بلاول پی ٹی آئی اور حکومت کی مفاہمت کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول  بھٹو ہمارے حلیف ہیں اور  بھرپور طریقے  سے ہمیں سپورٹ کررہے ہیں،  صدر آصف زرداری ہمیں سپورٹ کررہے ہیں،  اگر وہ  مفاہمت کے لیے کوشش کرتے ہیں  تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی طور پر پی ٹی آئی کی لیڈرشپ  ہم سے کہتی ہے کہ ہم تو  اجلاس میں آنے کے لیے تیار تھے۔ اگر بلاول بھٹو انہیں دوبارہ لانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہوگی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آل پارٹیز بلانے کے اعلان  اور اس میں شرکت کے بارے میں سوال پر لیگی رہنمانے کہا کہ اگر وہ حکومتی نمائندوں کو بلاتے ہیں اور رابطہ کرتے ہیں تو پھر اس سلسلے میں حکومت غور کرے گی۔

افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے  سے سوال پر خواجہ آصف وزیردفاع نے کہا ہے کہ  ہماری خواہش ہوگی کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم رہیں، اور ان میں دراڑ نہ آئے، مگر  خیبرپختونخوا میں خاص طور سے جو  دہشت گردی کے واقعات  ہوئے  ہیں ان کا منبع  افغانستان کی سرزمین ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے، ان حالات میں دونوں ممالک کو معاملات کو سدھارنے کے لیے غیرمعمولی کوششیں کرنی ہوں گی۔

اخترمینگل کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں  خواجہ آصف نے کہا کہ  بلوچستان کی روایتی اور غیروایتی لیڈرشپ کو بھی آن بورڈ لیا جانا چاہیے، کیونکہ تمام اختلافات کا حل بالآخر مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی  تو دہشت گرد ہے، مگر جو  انسانی حقوق کے ایکٹیوسٹ ہیں ان کے ساتھ گفتگو ضرور ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو بات چیت کے عمل کی قیادت کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر عبدالمالک  بات چیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور میری شدید خواہش ہے کہ میاں نواز شریف کو بھی اس عمل کا حصہ بننا چاہیے اور وہ اس کا حصہ بنیں گے۔

صحافیوں اور عام شہریوں  کے خلاف پیکا ایکٹ کے غلط استعمال سے متعلق  وزیردفاع نے کہا کہ  ہمارے ملک میں جو تلخ   ماحول بنا ہوا ہے  اس میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار  ہے، صحافت تقسیم ہوچکی ہے، سیاسی اختلافات کی بنا پر کسی کے گھر کی خواتین پر کیچڑ اچھالنا یہ کون سی صحافت  ہے، پھر اس پر ردعمل بھی آتا ہے۔