The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی سرجانی نادرن بائی پاس ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور بھاگ گیا۔

سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گلشن معمار کے رہائشی پانچ دوست 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر حب پر پکنک منانے جارہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ منگھوپیر کی طرف ناردرن بائی پاس پر ایک پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ اویس شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور بھاری گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

غلام حسین پیرزادہ کے مطابق رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پنجاب میں اپنے آبائی مقام پر تدفین کے لیے تابوت لے جانے کے لیے صرف ایک پولیس خط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں نیا ناظم آباد کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز ہی کارساز روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25سال ہے، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ڈان کو بتایا تھا کہ حادثے کے وقت شاہراہ فیصل پر رش نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور نے کارساز کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جوڑا جاں بحق ہوگیا۔

اس سے قبل 24 مارچ کو انتہائی افسوس ناک اور دردناک حادثہ ہوا تھا، جب کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا تھا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑگیا تھا۔

پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تھا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی تھی۔