The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشاء اللہ  خوشخبری سنائیں گے، جو 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر  اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی  قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ’انشاء اللہ تعمیر و ترقی  اور معاشی بحالی  کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ پاکستان زندہ باد‘

واضح رہے کہ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کل بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 7 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی کمی کا فائدہ اپریل کے بلوں میں آنا شروع ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اور کیپٹیو پاوور لیوی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ٹیرف پٹیشن کا بھی فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف بجلی کی قیمت میں دیا جائے گا۔

13 مارچ کو ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 15 دن کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا تھا۔

25 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔

27 مارچ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےکیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو کی مد میں بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔