The Dawn News - Life & Style - Celebrity

بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، ڈکی بھائی کا دعویٰ
معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر کی جانے والی تنقید کے بعد کہا ہے کہ وہ اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔

ڈکی بھائی حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر کوئی ان پر یا دوسرے فیملی ولاگر پر تنقید کرتا ہے تو وہ اس پر کیا رد عمل دیتے ہیں، مثال کے طور پر حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ولاگر پر تنقید کی، اس پر وہ کیا جواب دیتے ہیں؟

اسی دوران میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کی آڈیو کلپ بھی سنائی جو کہ انہوں نے پوڈکاسٹ میں چلائی، جس میں بشریٰ انصاری کسی کا نام لیے بغیر ولاگرز پر تنقید کرتی دکھائی دیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہیں ولاگرز نہیں بلکہ ولاگرز کی ویڈیوز دیکھنے والوں پر حیرانگی ہوتی ہے کہ وہ کس طرح کا مواد دیکھ رہے ہیں، جس کا سر اور پیر تک نہیں ہوتا۔

ان کی آڈیو کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ وہ بات کرنے والی خاتون اداکارہ کو نہیں جانتے، صرف انہوں نے ان کی شکل دیکھ رکھی ہے، چہرے سے کچھ اداکار انہیں یاد آجاتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے اور یہ کہ اداکارہ احساس محرومی کا شکار ہیں جو محنت کرنے اور خود کو تبدیل کرنے کے بجائے یوٹیوبرز اور ولاگرز پر تنقید کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی عزت خود نہیں کرواتے اور پھر شکوہ کرتے ہیں، وہ خود احساس محرومی کا شکار ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اب وقت بدل چکا ہے، ٹی وی کا دور ختم ہوکر سوشل میڈیا کا دور شروع ہوچکا ہے۔

ڈکی بھائی کے مطابق اب لوگ سوشل میڈیا پر بھی آگئے ہیں اور ٹی وی کو نہیں دیکھتے اور یہی بات اداکاروں کو بھی سمجھنی چاہیے، اب ماضی کا دور نہیں رہا، لوگ پاگل نہیں، سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیس بیس گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن اگر وہ یہ کہیں کہ اداکار کوئی کام ہی نہیں کرتے تو اداکاروں کو غصہ آجائے گا۔

ان کے مطابق اداکاروں کے لیے اسکرپٹ کوئی اور کرتا ہے، ان کی گاڑی کوئی اور چلاتا ہے، ان کا میک اپ دوسرے لوگ کرتے ہیں، انہیں اداکاری کے لیے ہدایات کوئی اور دیتا ہے اور پروڈیوسر کوئی اور ہوتا ہے، اداکار تو کوئی کام ہی نہیں کرتے، وہ صرف ہدایت کار کی باتوں پر ناچتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ

ڈکی بھائی نے کہا کہ سوشل میڈیا اسٹارز، یوٹیوبرز اور ولاگرز پر تنقید کرنے والے اداکار احساس محرومی کا شکار ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ بھی محنت کریں، وہ بھی سوشل میڈیا پر مواد بنائیں اور یہ کہ وہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے بشریٰ انصاری کو نہ جاننے کا دعویٰ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے کہ جس اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو پوری زندگی دے دی، انہیں یہ یوٹیوبر نہیں جانتے۔