The Dawn News - World - Middle East

ٹرمپ نے یمن پر بڑے فضائی حملے کی ویڈیو پوسٹ کردی، درجنوں حوثیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹروتھ سوشل‘ پر یمن کے حوثیوں پر حملے کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے درجنوں حوثی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یمنی حوثی کبھی ہمارے بحری جہاز نہیں ڈبو سکیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلیک اینڈ وائٹ فوٹیج کسی ڈرون یا فوجی جنگی طیارے سے بنائی گئی ہے جس میں کئی لوگ ایک سڑک پر جمع دکھائی دیتے ہیں، چند ہی لمحوں میں ایک زور دار دھماکا ہوتا دکھائی دیتا ہے، اس کے بعد دھواں بلند ہوتا دکھائی دیتا ہے، اس کے بعد ویڈیو دھماکے سے متاثرہ ایک بڑے حصے کو دکھاتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کی گئی ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ ’یہ حوثی ایک حملے کے لیے ہدایات لینے کے لیے جمع ہوئے تھے، انہوں نے مزید لکھا کہ اب حوثی کبھی ہمارے بحری جہازوں کو ڈبو نہیں سکیں گے۔‘

رواں ہفتے حوثی میڈیا کی جانب سے درجنوں اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات دی گئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ امریکی حملوں کی وجہ سے پیش آئیں، ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا بدلہ لینے کے لیے امریکا کے کمرشل اور فوجی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔

حوثی حکومت کے اتحادی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 67 اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں، جن علاقوں میں امریکی حملے کیے گئے ان میں منصوریہ کے ضلع حدیدیہ، سعدہ، حاجا شامل ہیں۔

اب تک امریکی فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کے حملوں میں حوثیوں کا کوئی اہم لیڈر بھی مارا گیا ہے یا نہیں، حالانکہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایک واٹس ایپ گروپ میں یمن میں حملوں کے دوران حوثیوں کے ایک لیڈر کے مارے جانے کا ذکر ملتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے منگل کے روز بتایا تھا کہ یمن میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کمزور ہوا ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ انہوں نے کئی حوثی لیڈروں کو وہاں سے نکال لیا ہے، ان میں وہ لیڈر بھی شامل ہیں جو امریکا کے بحری جہازوں پر حملے کرنے کے احکام جاری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک خطے میں آزدانہ بحری نقل و حرکت کو یقینی نا بنالیا جائے۔

کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ منگل کو صرف ایک دن میں یمن پر 200 حملے کیے گئے، یمن پر فضائی بمباری کے لیے امریکا نے اے 10 تھنڈربولٹ ٹو کے ادھاؤ نیشنل گارڈز کے علاوہ 300 فضائیہ کے اہلکار طلب کرکے ان حملوں کی کمپین میں شامل کیے ہیں، تاکہ حوثی باغیوں کی جانب سے لاحق خطرات کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔