The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سرکردہ لیڈر سمیت 9 خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈیرہ اسمٰعیل میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں سرکردہ لیڈر شیریں بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں، اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم رہیں گی۔

دریں اثنا صدر اور وزیراعظم نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری نے پاک-افغان سرحد پر دراندازی روکنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی بہادری قابل ستائش ہے، پاک افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔

دوسری جانب، وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کی پذیرائی کی، اور کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے شرانگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

یاد رہے کہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔