The Dawn News - Pakistan

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تاج حیدر کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد یثرب ڈیفنس فیز فور کراچی میں ہوگی جب کہ مرحوم کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

اظہار افسوس

صدرمملکت آصف زرداری نے  سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور پیپلزپارٹی اور جمہوریت  کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اثاثہ تھے، تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پیپلزپارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔

آصف علی زرداری نے مرحوم تاج حیدر کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور صدرمملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کی سیاسی اور سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، ان کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے، ان کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ تاج حیدر کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدر پیپلزپارٹی کے بنیادی ونظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے تاج حیدر کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے تمام کارکنان کو دلی صدمہ پہنچا،  مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

تاج حیدر کون تھے؟

تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو راجستھان کے شہر کوٹہ میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا تھا۔

تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھور لائنز کراچی سے حاصل کی، انٹرمیڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا جب کہ مرحوم نے کراچی یونیورسٹی سے 1962 میں بی ایس سی آنرز کیا، بعد ازاں  کراچی یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

تاج حیدر نہ صرف سیاست دان تھے بلکہ ایک معروف دانشور، ڈرامہ نگار اور کالم نگار بھی تھے، انہوں نے متعدد اخبارات میں کالمز بھی لکھے،  وہ سیاسی اور ادبی دونوں حلقوں میں سرگرم رہے، وہ اکثر آئینی حقوق، جمہوریت اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کیا کرتے تھے۔

تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 2021 سے 2027 تک سینیٹر منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ 2012 سے 2018 تک بھی سینیٹر رہ چکے تھے، وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کے چیئرمین تھے۔