The Dawn News - Pakistan

ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی، اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو  ’کے ایس ای 100‘ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشے کے جواب میں عالمی مارکیٹ میں ہلچل کے بعد یہ واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس میں بینچ مارک ’کے ایس ای 100‘ انڈیکس صبح 9 بجکر 33 منٹ پر 3 ہزار 331 پوائنٹس یا 2.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تاہم پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2036  پوائنٹس یا 1.75 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے بعد پی ایس ایکس 3 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2.5 فیصد کے قریب کھلا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف نے گزشتہ روز نشاندہی کی تھی کہ چین پر امریکی محصولات میں اضافے نے عالمی نمو میں سست روی کی وجہ سے کساد کے خطرات میں اضافہ کیا ہے، جس سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔

سہیل اشرف نے کہا تھا کہ تاہم اجناس کی قیمتوں میں کمی، خاص طور پر تیل اور نئے محصولات سے ممکنہ مسابقتی فائدہ ہمارے بیرونی کھاتے پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔