The Dawn News - Life & Style - Celebrity

’ہم اداکار ہیں‘ سنی دیول کا فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کا دفاع
پاکستان مخالف فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اور بھارت کی حکمران جماعت تنگ نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سنی دیول نے کہا ہے کہ انہیں فواد خان سمیت دیگر اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سنی دیول نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

سنی دیول ان دنوں اپنی ایکشن کرائم فلم ’جاٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے 10 اپریل کو ریلیز کیا گیا۔

فلم کی تشہیر کے موقع پر انہوں نے ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر بھی لب کشائی کی۔

بھارت کی حکمران جماعت تنگ نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر اعتراض نہیں کیا، ساتھ ہی کہا کہ اداکاروں کو ہر جگہ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سنی دیول نے کہا کہ ’ہم اداکار ہیں، اور پوری دنیا میں سب کے لیے کام کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کے معاملے پر سیاست کی طرفداری نہیں کریں گے، سیاست سے ہی تمام چیزوں میں خرابی ہوتی ہے،انہیں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ’غدر‘ اور ’بارڈر‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کر چکے ہیں تو انہیں بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور خصوصی طور پر فواد خان کی واپسی کیسی لگ رہی ہے؟

سنی دیول کا کہنا تھا کہ اداکار پوری دنیا میں ہر طرح کا کام کرتے ہیں، چاہے ان کے کام کو کوئی دیکھے یا نہ دیکھے اور کوئی پسند کرے یا نہ کرے لیکن اداکار کام کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پوری دنیا آگے بڑھ رہی ہے، اسی طرح بھارت کو بھی عالمی برادری کی طرح آگے بڑھنا چاہیے، انہیں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ پر بی جے پی سمیت دیگر ہندو انتہاپسند تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان تقریبا 10 سال بعد بولی وڈ فلموں میں واپسی کریں گے جب کہ وہ 2017 کے بعد پہلے پاکستانی بھی بنیں گے جو کسی ہندی فلم میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل فواد خان، ماہرہ خان، وینا ملک، میرا اور جاوید شیخ سمیت دیگر اداکار 2016 تک بھارتی فلموں میں کام کرتے دکھائی دیتے رہے تھے، تاہم بعد میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے فنکاروں پر ایک دوسرے کے ممالک میں پابندی عائد کردی گئی اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگائی گئی۔