The Dawn News - Pakistan - Islamabad

غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش پر 50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے، قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایف آئی اے بلوچستان نے کی تھی، ان افراد کے پاسپورٹ غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ، فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افراد بلیک لسٹ سے ہٹانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹ کے پاس مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپیل کر سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے آن لائن فراڈ سے متعلق تحریری جواب میں  بتایا کہ سال 2024 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 ہزار 722 انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں ایک ہزار 212 افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں جاری تھا کہ اس دوران کورم کی نشاندہی کردی گئی، کورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کے لیے وقفہ کر دیا۔

اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو کورم پورا نہ نکلا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔