The Dawn News - Pakistan - Sindh

پہلی بار پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا
کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے ملک میں پہلی بار لیور ٹرانسپلانٹ کے عمل کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔

ڈان اخبار کے مطابق 9 اپریل کو ڈاؤ ہسپتال میں مجموعی طور پر 190 واں ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو کہ ایک تاریخی قدم ہے۔

یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے تاریخی 190 لیور ٹرانسپلانٹ کے عمل کو ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔

آٹھ گھنٹوں پر محیط ٹرانسپلانٹ کے عمل کو امریکا کی یونیورسٹی آف شکاگو کے سرجری کے پروفیسرز کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کے عمل کے دوران پروفیسر جان لاماٹینا اور پروفیسر جان فنگ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب حیدر اور لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم ارکان کو جگر کی پیوند کاری کے جدید رجحانات اور تکنیک کے بارے میں بتایا۔

یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل کے طلبہ، اساتذہ اور دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ٹرانسپلانٹ کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کے عمل کو یونیورسٹی ہسپتال کے اندر بڑے اسکرینز پر بھی دکھایا گیا، جہاں درجنوں طلبہ و اساتذہ اسے دیکھتے رہے۔

ٹرانسپلانٹ کے دوران سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شخص مریض میں جگر کی پیوند کاری کی گئی، اسے اپنے 23 سالہ بھتیجے نے 750 گرام جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا۔

یونیورسٹی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جگر کا عطیہ کرنے والے اور پیوندکاری کروانے والے دونوں کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ پاکستان میں پہلا موقع تھا کہ جگر کی پیوئدکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا۔

لیور ٹرانسپلانٹ کی براہ راست نشریات یہاں کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔